150

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمد ایاز کو بھی کمیشن میں شامل کر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز کو بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کیا گیا،سابق آئی جی طاہر عالم تاحال والدہ کی بیماری کے باعث کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کر سکے ،دھرنا کمیشن نے تحقیقات کیلئے متعدد وڈیوز حاصل کر لیں،واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا۔