298

پی ٹی آئی کاناراض ارکان کو منانے کیلئے کنونشن کافیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف PK-9کے امیدوار شکیل آفریدی نے کہاہے کہ ضلع پشاورمیں ناراض ورکروں کومنانے اورٹکٹوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے پی کے نومیں ورکرزکنونشن منعقد کیاجائے گا جس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قائدین کے ساتھ تین ہزار ورکرز شرکت کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نائب ناظم ٹون ٹو نعیم علی شاہ،پشاور ڈسٹرکٹ لیبر وینگ صدر سعید اللہ، حمزہ اللہ خان،ظاہر احمداوردیگر کارکن کے ہمراہ گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر ایک پارٹی سے امیدختم ہو گئی توہم نے اپنے قائدعمران کے بازؤ بننے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہم نے پارٹی کی ہر ایک فیصلے کو فوقیت دی اور پارٹی قیادت کے ہر حکم کو بجا لانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ان کاکہناتھاکہ مرکزی قیادت کے کہنے پر علاقے میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ورکرز میٹنگ شروع کی جس سے ہمارے تنظیمی ڈھانچے کو تقویت ملے گی لیکن اس دوران ہم نے دیکھا کہ 2013الیکشن کے دوران سرگرم ورکرز کو بہت سے فیصلوں میں نظر انداز کیا جارہا ہے تو ہم نے اپنی کوشش تیز کر کے ان تمام نظریاتی پارٹی ورکرز کوبھی راضی کیا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی بہت سے بنیادی اور نظریاتی ورکرز کو صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی کی عہدہداران کی جانب سے نظر انداز کئے جارہے اور کئی کئی مہینوں سے دفتر میں میٹنگ بھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہمارے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ان فاصلوں کو دور کرنے اور ناراض ورکرز کی اعتراضات دور کرنے کیلئے پارٹی قائدین کے سربراہی میں 11فروری کو پی کے نو جھگڑا گھڑی نواب میں ایک ورکرز کنوشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں قائدین اپنی کارکردگی اور انے آئندہ کیلئے حکمت عملی واضع کری گی اس ورکرز کنوشن میں ڈسٹرکٹ پشاور سے انصاف یوتھ،مشران اور دیگر ورکرز شرکت کرینگے۔