344

اساتذہ کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیسروں اور لیکچراروں کے لئے 5 سے 25ہزار روپے تک کے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دیدی ہے یہ الاؤنس دور دراز علاقوں کے کالجوں میں تعینات اساتذہ کودیا جائے گا ہارڈ ایریاز الاؤنس کالج اساتذہ کو 2010ء کی بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد دیا جائے گا اس سے قبل صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں ٗ نرسز جو کہ دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں کے لئے بھی خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی۔