پشاور ۔ سوات ، پی ٹی آئی ممبرشپ مہم ، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے فارم پر کرکے پی کے 83میں مہم کا آغاز کردیا، حلقہ میں محب اللہ خان نے ہزاروں فارم تقسیم کردئیے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کیطرف سے فارم شپ مہم غیرمعمولی دلچسپی ، حلقہ میں ریکارد فارم سازی کرنے کا عزم ، کارکنوں کو ٹاسک دیدیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ممبر شپ مہم کے آغاز کے بعد سوات کے حلقہ پی کے 83میں ممبرشپ مہم کاباقاعدہ آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے فشریز محب اللہ خان نے ممبر شپ فارم پر کرکے مہم کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف یونین کونسل کانجو کے رہنما اورکونسلر ابراہیم خان ، سرسینئی کے صدر عالم گیرخان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
محب اللہ خان نے یونین کونسلوں کی سطح پر ممبرشپ فارم تقسیم کی جبکہ پارٹی کے ذمہ داروں اور عہدیداروں نے اس موقع پر اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ حلقہ پی کے 83میں ریکارڈ ممبرسازی کرینگے واضح رہے کہ ممبرشپ کے حوالے سے کارکنوں میں کافی جوش وجذبہ پایاجاتاہے۔
256









