اسلام آباد۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے خود ارادیت کیلئے فولادی عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائے گی۔
جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط ہے۔ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے میں نون لیگ نے ہمیشہ روائتی کمزوری کابھر پور مظاہرہ کیا کشمیر کمیٹی کا استعمال کشمیریوں کے حقوق کے علاوہ ہر قسم کے مقاصد کے لیے کیا گیابدقسمتی سے کشمیر کمیٹی کی سربراہی جس شخص کو دی گئی اسے نہ پاکستان سے دلچسپی ہے نہ مقبوضہ کشمیرسے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے خواہش اور امنگوں کے مطابق حل ہونا نہایت اہم ہے۔
ریاستی دھشتگردی سے بھارت کشمیریوں کے حقوق زیادہ وقت تک صلب نہیں کر سکتاریاستی جبرو تشدد سے بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش جاری نہیں رکھ سکے گاکشمیری نوجوان کا عزم اور ہمت لائق تحسین اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہے۔کشمیر اپنی جدو جہد میں تنہا نہیں ہے اس خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے یوم یکجہتی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔
132









