104

شاہ رخ خان کے بنگلے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار

ممبئی میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ کے بنگلے منت میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو افراد نے منت کے بیرونی دیوار کود کر بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

 پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے بالی وڈ اسٹار کے بنگلے  میں گھسنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق  19 اور 20 سالہ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان سے ملنا چاہتے تھے۔

پولیس کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا ر ہی ہے، تاحال دونوں کے عزائم کے بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔