پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس نے خواجہ سراؤں پر تشدد اور انہیں قتل کرنے جیسے گھناؤنے اقدامات کی روک تھام و تدارک اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کیلئے تھانوں کی سطح پر خواجہ سراؤں کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اپنی نوعیت کے انتہائی اہم فیصلے پر اور منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز پشاور میں فقیر آباد سرکل سے کرنے کا عندیا دیا گیا ہے جبکہ بعدازاں اس کا دائرہ پشاور بھر کے تھانوں کے ساتھ صوبہ گھر تک پھیلا دیا جائیگا اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل طاہر داؤر کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ایس ایچ او فقیر آباد نور حیدر ٗ ایس ایچ او پہاڑ ی پورہ تیمور سلیم سمیت خواجہ سراؤں کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم اور خواجہ سراؤں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی خواجہ سراؤں نے پولیس کے مذکورہ اقدام کی تائید کی اور خواجہ سراؤں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
252









