102

یوٹیوبرشام ادریس کا اپنی اہلیہ سے علیحد گی کا اعلان

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فوگی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔

انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فوگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ 

یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی مجھے فوگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس نے یوٹیوبر سحر المعروف فوگی سے 4 سال قبل شادی کی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔