پشاورڈ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے چار فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے بعد قائدین نے پشاو ر کارخ شروع کردیاہے پشاور میں پارٹی کی قیادت نے جلسہ کی کامیابی کے لیے یوسی سطح پر رابطے بڑھادیئے ہیں جلسہ گاہ میں تیس ہزارکرسیاں رکھی جائیں گی جبکہ ایک لاکھ سے زائد کارکنوں کی شرکت کویقینی بنایاجائے گا۔
گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں امیرمقام، کیپٹن صفدر،بابرنواز،صالح محمد خان ،ناصرخان موسیٰ زئی ،حاجی صفت اللہ نے جلسہ گاہ کادورہ کرکے تیاریوں کاجائزہ لیا پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدر امیرمقام کی کوششوں سے طویل مدت بعد پشاور میں کسی بھی اتحادی جماعت کے تعاون کے بغیر میاں نوازشریف کے لیے جلسہ کااہتمام کیاجارہاہے جبکہ مریم نوازشریف کابھی پشاور میں یہ پہلا جلسہ ہوگا ۔
پشاور میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی نے کارکنوں کو متحر ک کرنے کے لیے رابطوں کاسلسلہ تیز کردیاہے ان کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن پشاور کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ کرکے نیاریکارڈ قائم کرے گی جس کے لیے کارکنوں میں بہت جوش وخروش پایاجاتاہے
286









