101

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 83  ہزار 900 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز اضافے سے 1824 ڈالرز فی اونس ہے۔