111

قومی کرکٹر محمد رضوان کا آسٹریلیا کی مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب

قومی کرکٹر محمد رضوان نے برسبین سے میلبرن پہنچنے کے بعد مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب کیا۔

محمد رضوان نے مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑی کو تبلیغ کا واقعہ سنایا اور لوگوں سے اسلامی تعلیمات پر عمل اور دوسروں تک پہنچانے کا عہد لیا۔

مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی اور محمد رضوان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

قومی کھلاڑی محمد رضوان کے ہمراہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کھلاڑی افتخار احمد بھی موجود تھے۔