36

کوچ کھائی میں جاگری،پاکستان نیوی کے 11جوان شہید

اوتھل۔ اورماڑہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کنڈملیر کے قریب گہری کھائی میں جاگری،پاکستان نیوی کے 11جوان شہید،31زخمی،حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاورماڑہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 140کلومیٹر دور کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار پاکستان نیوی کے گیارہ اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 31شدید زخمی ہوگئے اس حوالے سے بتایاجارہاہے کہ پاکستان نیوی کے اہلکاراورماڑہ نیول بیس سے چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے کہ بدقسمت کوچ حادثے کا شکارہوگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گہرے میں لیکر ریسکیو کا عمل شروع کردیاجبکہ نعشوں اورزخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا اور فوری طورپر نعشوں اورزخمیوں کو اور ماڑہ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پرضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو آبائی علاقے جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیاواضح رہے کہ بزی ٹاپ ایک بہت بڑی چڑھائی ہے جہاں پر اکثر گاڑیوں کو چڑھائی اور اترائی میں حادثات پیش آتے ہیں۔