سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) نشانِ امتیاز ملٹری کی نماز جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کردی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا بھی شریک ہوئے، جبکہ سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر سرونگ و ریٹائرڈ سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے سابق آرمی چیف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جنرل عبدالوحید کاکڑ پاکستان آرمی کے سابق سربراہ رہ چکے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت نمایاں رہی۔









