32

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے جلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی جائے گی جس کی کابینہ کے تمام ارکان نے منظوری دے دی اور سمری صدر مملکت عارف علوی کا بھیج دی گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے بھارت سے مختلف اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی تاہم بھارت کے بجائے چین سے یہ اشیاء درآمد کرنے کے لیے کہا گیا، اس کے علاوہ پوسٹل لائف انشورنس کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔