40

فردوس عاشق اعوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئیں،معاون خصوصی جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ پیر کووزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئیں۔معاون خصوصی جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،معاون خصوصی اطلاعات او  آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا،ناروے میں قر آن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا،ہمیں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔