58

پشاور میں چالیس کلو میٹر گیس پائپ لائن تبدیل

پشاور۔جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن پشاورتاج علی خان کہاہے کہ سوئی ناررن گیس اپنے صارفین کوبلا تعطل سوئی گیس کی سپلائی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہی تاہم اس ضمن میں وفاقی حکومت کی احکامات کے مطابق سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخوانے پورے صوبے میں کسٹمرسروس اورشکایات سنٹرزکاقیام عمل میں لایاہے جواپنے صارفین کو24گھنٹے خدمات فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ صارفین کوسوئی گیس کی بہترین سہولیات سے مستفیدکرنے کیلئے انفراسٹرکچرکی بحالی اور نظام کوبڑھانے کے متعدد میگامنصوبوں کاآغازکردیاگیا ہے،سوئی گیس پشاورنے حال ہی میں انڈسٹریل سٹیٹ حیات آبادکیلئے 8کلومیٹرکی طویل16 قطرانچ، دلزاک روڈپشاورکیلئے ڈیڑھ کلومیٹرطویل6قطر انچ و1.3کلومیٹر4قطرانچ پائپ لائن،کوہاٹ روڈسے پشاورسٹی کی طرف 4.5کلومیٹر طویل6قطر انچ پائپ لائن،کوہاٹ روڈسے ضلع کوہاٹ کی طرف5کلومیٹرطویل6قطر انچ پائپ لائن پایا تکمیل تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ورسک روڈکے آپریشنل فیز3.5 کلومیٹرطویل8قطرانچ پائپ لائن اورجی ٹی روڈکاآپریشنل فیز3.5کلومیٹر طویل8 قطرانچ پائپ لائن بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

 انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے پشاور وگردونواح میں گزشتہ ڈیڑسال سال کے دوران مختلف ڈایامیٹرز کے40 کلومیٹرطویل پرانے گیس پائپ تبدیل کردیئے ہیں جبکہ مزید50کلومیٹرتک سوئی گیس پائپ لائن تبدیل کی جارہی ہے جوامسال پایا تکمیل تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس نے ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 10کلومیٹرپرانے پائپ لائن کی تبدیلی پربھی کام کاآغازکردیاہے اورکوہاٹ میں بھی 3.5کلومیٹرپائپ لائن تبدیل کی جائیگی سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے ایف آئی اے وضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چارسدہ،کوہاٹ،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک اورڈی آئی خان سمیت پشاوروملحقہ علاقوں میں غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیازکاروائیاں کیں تاہم ٹاسک فورس ٹیم نے کاروائی کے دوران پشاوراورچارسدہ میں چھوٹے اوردرمیانی درجے کی ہاؤسنگ سوسائٹیزسمیت21,580غیرقانونی پائپ لائن نیٹ ورک،6ہزار421غیرقانونی کنکشنزجبکہ 598غیرقانونی میٹرزمنقطع کردیئے۔

 انہوں نے کہاکہ ضلع کرک اورکوہاٹ میں آپریشن کے دوران 24غیرقانونی پلاسٹرآف پیرس فیکٹریز،پاؤرجنریشن یونٹس کے کمرشل گیس کنکشنزکے 11 غیرقانونی کنکشنزجبکہ ضلع کرکے کے مختلف گاؤں کو951غیرقانونی ٹیپس بھی منقطع کردیئے گئے، آپریشن کے دوران بنوں، ڈی آئی خان اورلکی مروت میں ٹاسک فورس ٹیم نے کمرشل اوررہائشی پاورجنریشن یونٹس کے453ٹیپس بھی منقطع کردیئے تاہم ملزمان کیخلاف محکمہ سوئی گیس نے مختلف غیرقانونی انڈسٹریل،کمرشل اوررہائشی سطح پرغیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنے پر69ایف آئی آرزدرج کردیئے گئے جس میں 181افرادکونامزدکیاگیاہے جبکہ مقدمات درج کرانے کیلئے21درخواستیں مختلف تھانوں میں زیرالتواء ہیں انہوں نے کہاکہ ان آپریشنز کے دوران712ملین روپے کی610-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاجس کے باعث دیگرصارفین متاثرہورہے تھے۔