پشاور۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ (آج) سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا مراسلہ جاری کردیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ سیاح سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
36









