58

پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کاکامیاب تجربہ کر لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز650کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلی حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

DG ISPR@OfficialDGISPR

Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence.

Embedded video

32.8K

1:22 PM - Nov 18, 2019

Twitter Ads info and privacy

14.1K people are talking about this