پشاور۔صو بائی حکو مت نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے پلاننگ افسروں کو الاؤنس دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اس بات کا فیصلہ صو بائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا ٗان افسروں کو الاؤنس 2017 ء کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا دیگر کیڈر کے افسران جو پلاننگ آفیسر کے طور پر کام کر یں گے انہیں بھی الاؤنس دیا جائے گا ٗتا ہم ایسے افسران جو دیگر اسامیوں پر کام کر رہے ہیں اور وہ ریگولر الاؤنس لے رہے ہیں وہ دونو ں میں سے ایک الاؤنس لے سکیں گے ٗیہ الاؤنس پنشن کا حصہ نہیں ہو گا ٗبغیر تنخواہ چھٹی کے دوران یا جو چھٹیوں پر مختص اسامیوں پر کام کر رہے ہیں ان کو یہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ بیس کے پلاننگ آفیسر جن کی بنیادی تنخواہ 69090 روپے ہے اسے 103635 روپے ٗ گریڈ انیس کے پلاننگ آفیسر جس کی تنخواہ 59210 ہے اسے 88815 روپے ٗ گریڈ اٹھارہ کے پلاننگ آفیسر جس کی تنخواہ 38350 ہے اسے 57525 روپے اور گریڈ سترہ کے پلاننگ آفیسر جس کی تنخواہ30370 ہے اسے45550 روپے الاؤنس دیا جائے گا۔









