41

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ٗ3افراد جاں بحق

کوہاٹ۔کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل ملنگ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ جنگل خیل ملنگ آباد میں پیش آیا،جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔