43

نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم ٗ17لاکھ سے زائددرخواستیں موصول

اسلام آباد۔ نیاپاکستان ہاوسنگ پروگرام، 17لاکھ 50ہزار سے زائددرخواستیں وصول، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی،رجسٹریشن کرانے والوں میں 672 خواجہ سرا، 137,859 افرادکا تعلق کچی آبادی، 25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080 متعلقہ خواتین، 483,359 افرار کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے، نیا پاکستان ہا وسنگ پروگرام کے تحت ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا افتتاح بدست وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا اور وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان نادرا نے کہا کہاس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اور ایک ملین سے زائد افراد نے بزریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت 672 خواجہ سراں نے رجسٹریشن کی ہے اور 137,859 افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کچی آبادی سے ہے۔ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام میں 25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080 متعلقہ (طلاق یافتہ) خواتین نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ جبکہ 483,359 ایسے فرار ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں۔ ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 2لاکھ سے زائد افرادنے رجسٹریشن کرائی۔

 کراچی کے مختلف اضلاع میں 173,161 لاکھ افراد, ضلع ملتان میں,71,586 افراد، بہاولپور میں 54,773 افراد، اور پشاور میں 41,464 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ترجمان نادرا کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔