48

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو 6ارب جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری طور پر 6ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سٹورز میں چاول، آٹا، گھی، دالوں اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کوریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلا س ہوا،اجلاس میں عوام کو اشیاء ضروریہ کی کم قیمت پر فراہمی کویقینی بنانے کیلئے وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فوری طور پر 6ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو فراہم کئے جائیں گے اور اس رقم سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔