44

خیبرپختونخوا پولیس کو 500بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کا تحفہ

پشاور۔کینیڈین حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو 500بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کا تحفہ، خیبرپختونخوا پولیس کے قیام امن کیلئے کارکردگی قابل فخر ہے ۔ منگل کو کینیڈیشن حکومت کی طرف سے  خیبرپختونخوا پولیس کو 500بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کا تحفہ  دیا گیا۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنرنے کہا کہ  پاکستان میں قیام امن کیلئے پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں جبکہ خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے فرنٹ لائن فورس کا کام کیا ہے اور سینکڑوں پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کینیڈیشن حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس  کے تخفے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صوبے نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور  لوگوں کی زندگی میں امن لانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاک، افغان بارڈر کھولا گیا ہے جبکہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے بھی بہت سے مواقع موجود ہیں جس پر صوبائی حکومت بھی کام کر رہی ہے۔