43

با با گو رونانک تقر یبا ت ٗ بھا رت سے سکھ یا تری پاکستان پہنچ گئے

لاہور۔ با با گو رونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقر یبا ت میں شر کت کے لئے بھا رت سے 2500سو کے قریب مرد و خواتین سکھ یا تری وا ہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے جہاں متر وکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عا مر احمد نے مہمانوں کا پر تپاک ا ستقبال کیا  پا کستان سکھ گوردوارہ پربند ھک کمیٹی کے پر دھان سردار ستونت سنگھ، ڈپٹی سیکر ٹری عمران گو ند ل، بورڈ تر جمان عا مر حُسین ہا شمی سمیت و دیگر سکھ رہنما و بورڈ افسران بھی مو جو د تھے پاکستان آمد پر سکھ رہنما ؤں نے انتہا ئی خو شی کا اظہا ر کیا  شرومنی گوردوارہ پر بند ھک کمیٹی دہلی کے پا رٹی لیڈر سردار گو رمیت سنگھ بو س کا کہنا تھا کہ کر تا رپو ر راہداری وزیر ا عظم پا کستان عمران خا ن کا سکھ قوم پربڑا  ا حسان ہے پوری سکھ قوم عمران خان کی شکر گزار ہے انہوں نے 72سالوں کا مسلہ ایک سال میں حل کر دیا۔ 

چیئر مین متر وکہ قف املاک بورڈڈاکٹرعامر احمد نے کہا کہ بھا رت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یا تر یوں کی بھر پو ر مہمان نو ازی کی جا ئے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انھیں فو ل پروف سکیو رٹی سمیت تما م سہو لیات مہیا کی جا ئیں گی۔ کرتار پور راہدار ی سکھوں کے لئے وزیر اعظم کا ایک انمول تحفہ ہے جسے پوری دنیا میں خوب پزیرائی ملی ہے۔ دہلی گو ردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پا رٹی لیڈر سردار سر و جیت سنگھ ورک نے کہا کہ ہم یہاں امن بھا ئی چا رے اور پیار و محبت کا پیغام لے کہ آئیں ہیں ڈپٹی پا رٹی لیڈر سردار جتندر پال سنگھ نے کہا کہ ویزہ اور سر حدوں کی پا بندی ختم ہو نا چا ہیے۔

 یہ ہما ر ے گرو کی پا ک دھر تی ہے ہم ا سکی تر قی و خو شحالی کے لئے دعا گو ہیں سکھ رہنما ؤں نے حکو مت ِ پاکستا ن اور  متر وکہ وقف املاک بورڈ کے انتظامات اور استقبال پر شکر یہ ادا کیا  بورڈ ترجمان عا مر ہاشمی نے بتا یا کہ آج آنے والے مہمان ننکانہ صاحب روانہ ہونگے اور کل مورخہ 6 نومبر کو بھی بھار ت سے اس سے زیادہ تعداد میں سکھ یا تری آئیں گے۔ جنم دن کی مرکزی تقریب 12نو مبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔جبکہ 9نو مبر کو وزیر اعظم عمران خان کر تاپو رراہداری کا افتتاح کر یں گے۔