34

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2 اہلکار شہید

میرانشاہ۔شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی ہوا،شہدا میں سپاہی انصار مہدی،شفقت شاہ شامل ہیں جبکہ حوالدار مرتضی زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ  کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔