44

نواز شریف کی طبیعت ناساز،پلیٹ لٹس کا اتارچڑھاؤ

لاہور۔سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، میڈیکل بورڈ نے خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دواؤں کا استعمال روک دیا ۔میڈیکل بورڈ کے مطابق گذشتہ 14 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ کے باعث خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دوائیں بند کر دی گئیں۔ میڈیکل بورڈ  نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گذشتہ روز نواز شریف کا سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے۔ طبی معائنے کے بعد سی بی سی سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں گے، البتہ نواز شریف کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق اسٹرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ دیکھی جا رہی ہے، جسے قابو کرنے کیلئے انسولین کا استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کو دل اور گردوں کے مسائل علاج معالجے میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ٹویٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔