خیبر۔پاک افغان بارڈر طورخم میں کام کرنے والے کنٹریکٹ امیگریشن ملازمین کو فارغ کیا گیا،عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا رش،کام تقریباً رک گیا ،43ملازمین میں سے صرف چار نے کام جاری رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں کام کرنے والے 43 امیگریشن عملے میں سے 39اہلکاروں کو فارغ کیا گیا ڈی سی خیبر نے ان ملازمین کو پانچ سال پہلے کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے کی اجازت دی تھی اور فاٹا انضمام کے بعد ڈی سی خیبر کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تمام امیگریشن عملے کو فارغ کیا گیا جبکہ صرف چار اہلکاروں نے ابھی تک کام جاری رکھا ہوا ہے۔
عملے کی کمی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر پر مسافروں کا رش بڑھ گیا اور ہزاروں لوگ بارڈر کراس کرنے کے لئے انتظار میں کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر پہلے ہی رش زیادہ تھا جو اہلکاروں کے نہ ہونے سے اس میں مذید اضافہ ہوگا اور مسافروں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔









