ایبٹ آباد۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری چیلنج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کی گئی۔ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، کفایت اللہ کی گرفتاری کے خلاف عدالت کل سماعت کرے گی۔
51









