33

عمران خان کو این اے 118 سے الیکشن لڑنے کی دعوت

ننکانہ صاحب۔وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے وزیراعظم عمران خان کو این اے 118 ننکانہ سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے باباگورونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باباگورونانک دیگر یونیورسٹیوں سے مختلف ہو گی، کوشش ہو گی یونیورسٹی میں عالمی طرز کی سہولتیں دیں۔

اعجازشاہ نے کہا کہ پچھلے 10 سال ملک کیساتھ ننکانہ پر بھی بھاری تھے،باباگورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ایک آغاز ہے،دعا ہے وزیراعظم کا ہاتھ آئندہ 3 سال بھی سرپر رہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو این اے 118ننکانہ سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی عمران خان کی ننکانہ صاحب کے عوام سے محبت کا نتیجہ ہے آج کل بہت بیماریاں پھیل گئی ہیں اللہ سب کو صحت وزندگی دے۔