48

ضمانت کے باوجود نواز شریف رہا نہیں ہو سکیں گے،قانونی ماہرین

لاہور۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چودھری شوگرملز کیس میں ضمانت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف رہا نہیں ہو سکیں گے کیونکہ وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ قانونونی ماہرین کے مطابق جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہیں کرتی تب تک ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور ہوگئی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں ان کی ضمانت درخواست کا معاملہ زیر سماعت ہے۔احتساب عدالت  نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو سات سال کی سزا سنائی ہے۔  اسلام آباد نے جمعہ کے روز نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر کارروائی ابتدائی سماعت کے بعد منگل تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کی درخواست ضمانت  پر  فیصلہ منگل تک متوقع ہے