40

کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ٗ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح نواز شریف  کی صحت یابی ہے،نوازشریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان   نے   مشیر تجارت رزاق داؤد کے ہمراہ  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے،نوازشریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کریں گے،ڈاکٹر فیصل کو نوازشریف کی صحت پر مشاورت کیلئے بھیجا گیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ میاں نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں۔ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  سیاست کرنے کے لیے اور بہت سے موضوعات ہیں۔:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدات کے تفصیلی فیصلے کے بعد ہی اس پر اپنا موقف دینگے۔ نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا گیا ہے۔۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی اقدامات کے معیشت پرمثبت ثمرات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں، کچھ لوگ معیشت پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں،مشیر تجارت نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اسکی عالمی رینکنگ دیکھی جاتی ہے۔ عالمی بینک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی رینکنگ اتنی تیزی سے بہتر ہوئی۔ عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے بہت محنت کی۔

رزاق داؤد نے کہا کہ کاروبار میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ پوری دنیا میں اصلاحات کے حوالے سے ہم نے بہترین  کارکردگی دکھائی۔زبیر گیلانی نے کہا کہ  سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے ملکر اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔زبیر گیلانی نے بتایا کہ  2007میں پاکستان کی رینکنگ 70 تھی،گزشتہ سال 136تک پہنچی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 108پر آگئی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کاروبار کو لاگت کی بجائے سرخ فیتے سے نقصان پہنچ رہا تھا