62

نوازشریف کنجوس ہے،زرداری بڑے دل والاہے،شیخ رشید

راولپنڈی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  نوازشریف سے زیادہ بیماراور بڑا کھلاڑی آصف زرداری ہے،میاں صاحب نے کس آرمی چیف سے ٹکراؤ نہیں کیا،نوازشریف کنجوس ہے،زرداری بڑے دل والا،لے دیکر آزادی حاصل کر سکتا ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سے زیادہ بیمار اور بڑا کھلاڑی آصف زرداری ہے،اسی لیے ڈھیل بھی اسی کیلئے ہے،نواز خاندان کی مصیبتوں کی وجہ تو کچھ اور ہی ہے اور یہ سب میاں نوازشریف کا کیا دھرا ہے، انہوں نے کس آرمی چیف سے ٹکراؤ نہیں کیا؟ وہ آبیل مجھے مار کی پالیسی کے باعث مصائب میں پھنسے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کاعلاج اگرپاکستان میں ہے تو پھر کوئی ڈیل نہیں ہورہی، نوازشریف کنجوس ہیں،اصل مسئلہ ان کے خاندان کا ہے کہ وہ کیسے نکلتا ہے؟۔آصف زرداری سے متعلق انھوں نے کہا کہ وہ بڑے دل اورحوصلے والے ہیں،کچھ  لے دیکرقید سے آزادی حاصل کرسکتے ہیں۔آزادی مارچ سے متعلق انھوں نے کہا کہ نہ تو ابھی دھرنیکا فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی اجازت دینے یا روکنے کا،البتہ آگ دونوں طرف ہے اور برابر لگی ہوئی ہے۔