48

وزیراعظم نے افغانستان آٹا سمگلنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سے ترسیل رکنے کانوٹس لیتے ہوئے دونوں صوبوں کی اعلی قیادت کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اورپنجاب کی صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔اجلاس میں وزیراطلاعات کیپی شوکت یوسفزئی سمیت دیگرحکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کومیدہ اور سوجی کیپرمٹ پرآٹیکی اسمگلنگ کاخدشہ ہے جب کہ پنجاب بارڈرپر10سے زائدمانیٹرنگ پوائنٹ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آٹے کا اسٹاک موجود ہے اور بحرانی کیفیت سے نمٹنے کیلئے اسٹاک سے آٹا نکال لیاہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نیآٹیکی مبینہ افغانستان اسمگلنگ اور پنجاب سیترسیل رکنیمعاملہ پارٹی ترجمانوں کیاجلاس میں اٹھایاتھا جس پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے