42

نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم کی ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

2,348

3:58 PM - Oct 23, 2019

Twitter Ads info and privacy

419 people are talking about this

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کو اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔

وزیراعظم سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوازشریف کے علاج معالجے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو اسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور اسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔