اسلام آباد۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ، کنٹرول روم کے ذریعے پنجاب،خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت کو کنٹرول کیا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ نے دریائے سندھ اٹک پل پر کنٹینرز لگانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی حکومت مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اٹک پل پر کنٹینر لگانے شروع کر دیئے ہیں اور پہلے فیز میں کنٹینرز دریائے سندھ اٹک پل کے مقام کے کناروں پر رکھ دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی کانٹا تار بھی لگانے کا کام شروع کر دیا ہے









