سکھر۔ اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب نے مزید 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا کردی۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی، خورشید احمد شاہ کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چوتھی بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،سماعت شروع ہوئی تووکیل نیب نے کہا عدالت کے حکم پر ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کامیڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں مجموعی حالت تسلی بخش قراردی گئی۔وکیل نیب نے نیب کی جانب سیکی گئی تحقیقات سیعدالت کو آگاہ کیا اور کہا تحقیقات جاری ہیں مزید ریمانڈ دیا جائے۔
خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کر رہے، ہم کو 15دن کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔جس پر رضا ربانی کا کہنا تھا نیب نے جو بھی سوالات دیئے ان کا جواب جمع کرا دیا گیا، پہلے دن سے کہنا تھا خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 5 ارب کی کہانی متاثرین باجوڑ کے اکانٹ پرختم ہوتی ہے، گھر،اسمبلی کے فنڈز ریزنگ اکانٹ کی بنا پرحراست میں رکھا گیا ہے، یہ سب ہی پوچھنا اورکرنا تھا تو گرفتار کرنیکی کیا ضرورت تھی۔
یاد رہے گذشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا چھ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ اکیس اکتوبر کو پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، خورشید شاہ نے کہا تھا کہ بائیس سال کی عمرسے کاروبار کررہا ہوں، جیلوں سے نہیں ڈرتا۔واضح رہے 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔









