34

ملک سے باہر کنٹرول ویب سائٹ پاکستان لانے کا فیصلہ

پشاور۔ وفاقی حکو مت نے بیرون ملک سے کنٹرول ہو نے والی  ویب سائٹ کو پاکستان لانے کے اقدامات کی سفارش کی ہے بتا یا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی بتا یا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن ان معاملات کو دیکھ رہا ہے ٗاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور صو بائی حکومتیں آئی ٹی سیٹ اپ میں رابطہ بذریعہ کیبنٹ ڈویژن بر قراررکھیں گی اور سہ ماہی بنیادوں پر معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں اجلاس کو بتا یا گیا ہے کہ اس ضمن میں خدمات انجام دینے والے اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ٗاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی ویب سائٹ جو پاکستان سے باہر کنٹرول ہو رہی ہیں انہیں پاکستان لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ٗجبکہ مزید کاروائی کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔