اسلام آباد۔ پاک بحریہ اٹلی کے بین العلاقائی بحری نیٹ ورک میں شامل ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اٹلی کے سفیر Stefano Pontecorvo بھی اس مو قع پر موجو د تھے۔ دنیا کے 32 ممالک اٹلی کے بین العلاقائی بحری نیٹ ورک کے رکن ہیں۔پاک بحریہ اس نیٹ ورک میں شمولیت سے سمندری امور سے متعلق مزید معلومات تک رسائی حاصل کرسکے گی۔









