46

افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی 3ماہ کیلئے ملتوی

پشاور۔موسم سرما کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی آئندہ مہینے سے ملتوی کیا جا رہاہے تین مہینوں کے لئے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی ملتوی کردی جائیگی رواں سال ا فغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی سست روی کا شکار ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال افغان مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی میں کمی ہو ئی ہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے دوران انہیں 200ڈالر فی کس دیا جاتا ہے۔

 تاہم افغانستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث افغان مہاجرین کی پاکستان آمد دوبارہ شروع ہو ئی ہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی تین مہینوں کے لئے ملتوی کی جا رہی ہیں پاکستان میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں آئندہ سال تک کی توسیع کی گئی ہے افغان مہاجرین کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کو ششیں بھی تیز کی گئی ہیں تاہم وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد افغان مہاجرین پر ٹیکس نافذ العمل کردیا جائے گ