پشاور۔پشاور ریپڈ بس منصوبے میں بس سٹاپوں پر مسافروں کی سہو لت کے لئے انڈر پاسز میں مساجد کی تعمیر کے لئے جگہ مختص کر دی گئی ہیں 27کلو میٹر بی آر ٹی کے 32سٹاپوں پر ٹیکنیکل آلات کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ہیں گاڑیوں کے ٹائروں کی تبدیلی، ہوا کی چیکنگ سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر ٹیکنیکل انتظامات شروع کر د یئے گئے ہیں گراؤنڈ پر ٹیکنیکل کاموں کو حتمی شکل دیا جا رہاہے ریچ ون کے تمام بس سٹاپوں پر ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
32سٹیشنوں کو آپس میں منسلک کرنے، مسافروں کی شناخت وغیرہ کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام سٹیشنوں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ہوم ورک بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے 32سٹیشنوں پر تیس فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان شکایات کو بھی ختم کردیا گیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی خصوصی ٹیم رواں ہفتے میں دوبارہ معائنہ کریگی موبائل سروس کو آن رکھنے کے لئے سٹیشنوں پر بھی خصوصی آلات نصب کئے جا رہے ہیں کوہاٹ روڈ اور ائیر پورٹ روڈ پر بھی بس سٹاپوں کو قائم کردیا گیا ہے۔
پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے تمام کوریڈور پر کام کو حتمی شکل دیا جارہاہے حیات آباد ڈپو، حاجی کیمپ ڈپو کو بھی مکمل کیا گیا ہے شاپنگ پلازوں کی تعمیر کے بعد بی آر ٹی کا منصوبہ اہم کامیاب منصوبہ ہو گا اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے









