39

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔
 

DG ISPR@OfficialDGISPR

Targeting innocent civilians by Indian Army is an attempt to justify their false claims of targeting alleged camps. Injured civilians evacuated to District hospitals. UNMOGIP as well as domestic & foreign media have open access to AJK, a liberty not available in IOJ&K.

View image on Twitter

12.8K

1:06 PM - Oct 20, 2019

Twitter Ads info and privacy

5,553 people are talking about this

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑے گی۔ جھوٹے بھارتی دعوؤں اور جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بےنقاب کرتے رہیں گے۔

DG ISPR@OfficialDGISPR

Indian Army shall always get befitting response to CFVs. Pakistan Army shall protect innocent civilians along LOC & inflict unbearable cost to Indian Army. Indian lies to justify their false claims & preparations for a false flag operation will continue to be exposed with truth.

18.4K

1:13 PM - Oct 20, 2019

Twitter Ads info and privacy

7,280 people are talking about this

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے ،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بنانا چاہیے۔