69

ملک میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری رائے میں ملک میں مارشل لا کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور آزادی مارچ والوں سے ایسے نمٹیں گے جیسے جمہوریت میں نمٹا جاتا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر سر توڑ کوششیں کیں اور ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ نہ ہونے میں کامیاب رہا، ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔