شاور۔صوبائی دارالحکومت کی غلہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے ٗ، 85 کلو کی بوری400 روپے مہنگی ہوگئی ہے جس کے بعد قیمت 4100سے بڑھ کر 4500 تک پہنچ گئی ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق افغانستان کو گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی اٹھانے کے بعد آٹا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کو 24 کھولنے کے بعد آٹا کی ہمسایہ ممالک کوسمگلنگ زیادہ ہو گئی ہے۔
جس کے بعد آٹے کی 85 کلو کی بوری کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا ہے ایک اندازے کے مطابق جولائی 2018ء سے لیکر 16اگست 2019ء کے دوران پاکستان سے افغانستان کو 3لاکھ 59ہزار ٹن گندم اور 1لاکھ 98ہزار ٹن آٹا برآمدکیاگیا۔









