پشاور۔خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں کے30 سے زائد ملازمین اور افسران کے بیرون ممالک جانے پرپابندی عائدکردی ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ان ملازمین اور افسران پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
تحقیقات کے باعث ان کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظران کے نام عارضی طور پر ذمہ دار ذرائع کے مطابق ای سی ایل فہرست میں شامل کئے گئے ہیں نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے انہیں بیان قلمبند کرنے کے لئے بھی طلب کیا جا چکا ہے جبکہ بعض کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں تاہم سرکاری حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف یوینورسٹیورں، مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھی ان کی رپورٹس ارسال کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ملازمین سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیگی بعض ملازمین کے خلاف پہلے سے ہی تحقیقات جاری ہیں۔









