پشاور۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پولی تھین بیگز کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران صدر روڈ پر کاروائی کرکے 2700 کلو گرام بیگز ضبط کرکے 6 گودام اور دوکانیں سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتارکرلیا۔
گزشتہ روزچیف ایگزیکٹیو کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں قائم خصوصی ٹیم نے صدر سنہری مسجد روڈ پر کاروائی کرکے 2700 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کرلئے جبکہ کینٹ میں رضاکارانہ طور پر پلاسٹک بیگز کے خاتمے بہتری آنے کے بعد بڑے سٹورز، بازاروں، پلازوں، مارکیٹوں میں پولیتھین بیگز کیخلاف کاروائی کرکے گوداموں اور دکانوں کا تعین کرنے کیلئے آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیاگیاہے
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں انفورسمنٹ سٹاف صدر و دیگر بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر پلاسٹک پولیتھین بیگز کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔









