35

وزیراعظم دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  مختصر دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا طیارہ نورخان ایئر بیس سے سعودیہ کے لیے اڑان بھر گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ذولفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی دورہ سعودی عرب کے لیے وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔