70

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عوام کے خون کے پیاسے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔