52

خیبرپختونخوااسمبلی میں اے این پی رکن کی زبان پھسل گئی

پشاور۔خیبرپختونخوااسمبلی میں اے این پی کے رکن بہادرخان کی زبان پھسل گئی ٗتحریک استحقاق کمیٹی کے سپردکرنے کی جگہ کمیٹی کے سپردخاک کیاجائے بول گئے ایوان نے انکی تحریک کمیٹی کے حوالے کردی پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں واپڈاٹرانسمیشن ایکسین کفایت کے خلاف اپنی تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے بہادرخان نے کہاکہ وہ موصوف کے پاس اپنے حلقے کے مسائل لیکرگئے۔

تاہم  ان رویہ انتہائی غیرمہذب تھا لہذا ان کی تحریک استحقاق کمیٹی کے سپردکی جائے وزیرقانون سلطان محمدنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہاؤس میں تمام ممبران کی عزت کااحترام کرتے ہیں تحریک کمیٹی کے سپردکرنے کی تائیدکرتاہوں ان افسران کو دیکھیں گے جو خود کو ایوان کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے ان کے ساتھ بالکل رعایت نہیں برتی جائے گی بعدازاں سپیکر نے ہاؤس کی منظوری سے تحریک استحقاق کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔