پشاور۔پشاور میں جدیدسہولیات سے آراستہ سٹی پٹرول فورس میں ”سٹی پٹرول فورس رائیڈرز“ کے نام سے نیا سکواڈمیں موٹر سائیکلوں کی تعداد 20سے 40 کردی گئی رائیڈرز سکواڈ میں شامل اہلکاروں کو خصوصی تربیت بھی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے ڈی ایس پی سٹی پٹرول فورس کونگران مقرر کردیاگیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او پشاور محمد کریم خان اور ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے سکواڈ میں شامل ہونیوالی موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی پٹرول فورس عثمان خان بھی موجود تھے واضح رہے کہ پہلے رائیڈرز سکواڈ میں 20موٹر سائیکلوں کو شامل کیاگیا تاہم اب یہ تعداد 40 کردی گئی ہے رائیڈرز سکواڈ شہر کی تنگ و تاریک گلیوں کے ساتھ ساتھ شہرکی مین شاہراہوں پر گشت کریگا نئی رائیڈرز فورس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کیاجائیگا۔









