52

جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم فیصل شاہین کا اعتراف

اسلام آباد۔ جج  ارشد ملک وڈیو سکینڈل کیس  میں ملزم فیصل شاہین نے جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی وڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا،عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم فیصل شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا،ملزم فیصل شاہین کا مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش۔پیر کو احتساب عدالت کے سابق جج  ارشد ملک وڈیو سکینڈل کیس کے دو ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی۔عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے جج وڈیو کیس کے ملزم فیصل شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ملزم فیصل شاہین نے جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی وڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا۔ملزم فیصل شاہین نے بتایا کہ جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقات میں وڈیو میں نے بنائی، وڈیو بنانے میں ناصر بٹ کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔